Quranic Surah And Benefits

Quranic Surah And Benefits

Quranic Surah And Benefits

There are some Quranic Surah And Benefits Surah Ikhlas recommended to you.

سورہ اخلاص کی فضیلت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صل اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا۔
جو شخص فجر کی نماز کے بعد بارہ (١۲) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گا تو اس کا ثواب پورے قرآن کے مثل ہو گا۔ اور وہ اس دن اہلِ زمین میں سب سے بہتر ہو گا جب کہ وہ متقی ہو۔

(بیہقی)

حضرت ابن عباس رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صل اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا۔
جو شخص ہر فرض نماز کے بعد سورہ اخلاص پڑھے گا، اللّٰه تعالٰی اس کے لئے اپنی خوشی اور مغفرت لازم فرما دے گا۔

(کنز العمال)

حضرت علی رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صل اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا۔
جو شخص نمازِ فجر پڑھے اور بات کرنے سے پہلے دس (١۰) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو اس دن وہ سورہ اخلاص کی برکت سے گناہ سے محفوظ رہے گا اور شیطان سے بچا رہے گا۔

(ابنِ عساکر)

حضرت علی رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صل اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا۔
جس نے ایک (١) بار قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھا گویا اس نے ایک تہائی (١/٣) قرآن پڑھا۔ اور جس نے اسے دو (۲) بار پڑھا اسے نے گویا دو تہائی (۲/٣) قرآن پڑھا۔ اور جس نے اسے تین بار پڑھا اس نے گویا پورا قرآن پڑھ لیا۔

(کنز العمال)

حضرت بن عباس رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صل اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا۔
جو شخص عشاء کی نماز کے بعد دو (۲) رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ (١٥) بار سورہ اخلاص پڑھے تو اللّٰه تعالٰی اس کے لئے جنّت میں دو ایسے محل تعمیر کرے گا جنہیں اہلِ جنت دیکھنے کی کوشش کریں گے۔

(درِ منشور، جلد ٦)

سورہ اخلاص کی فضیلت/فائدے

 فجر کی نماز کے بعد بارہ (١۲) بار سورہ اخلاص پڑھنے کا ثواب پورے قرآن کی مثل ہو گا۔
ہر فرض نماز پڑھنے کے بعد سورہ اخلاص پڑھنے والے کیلئے اللّٰه تعالٰی اپنی خوشی اور مغفرت لازم فرما دے گا۔
بعد نمازِ فجر بناء کسی سے بات کیے دس (١۰) بار سورہ اخلاص پڑھنے والا گناہوں سے محفوظ اور شیطان کے شر سے بچا رہے گا۔
جس نے ایک (١) بار قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھا گویا اس نے ایک تہائی (١/٣) قرآن پڑھا۔
بعد نمازِ عشاء دو (۲) رکعت نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ (١٥) بار سورہ اخلاص پڑھنے والے کیلئے اللّٰه تعالٰی جنّت میں دو محل تعمیر کرے گا۔

چار (٤) رکعت نماز میں دو سو (۲۰۰) بار پڑھنے سے سو (١۰۰) سال کے گناہ معاف ہونگے۔
دن و رات میں دس (١۰) مرتبہ آیت الکرسی اور یہ سورہ پڑھنے سے اللّٰه تعالٰی کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔
رات کو سوتے وقت داہنی کروٹ پر سو (١۰۰) مرتبہ پڑھنے سے جنّت میں داخلہ نصیب ہو گا۔
گھر پہنچتے وقت اس سورہ کے ساتھ سورہ فاتحہ پڑھنے سے گھر میں خیر و برکت ہوتی ہے۔
گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے سے غُربت و افلاس کا خاتمہ ہوتا ہے۔
دن یا رات میں سو (١۰۰) بار پڑھنے سے پچاس (٥۰) سال کے گناہ معاف ہوں گے۔
روزانہ دو سو (۲۰۰) مرتبہ پڑھنے سے پندرہ سو (١٥۰۰) نیکیاں ملیں گی اور پچاس (٥۰) سال کے گناہ بخشے جائیں گے۔
عرفہ (نویں ذوالجہ) کی شام کو ایک ہزار (١۰۰۰) بار  پڑھنے سے اللّٰه کی رحمت نازل ہو گی۔
ایک ہزار (١۰۰۰) مرتبہ پڑھنا اللّٰه کی راہ میں لگام لگائے گئے اور زین کسے ہوئے ایک ہزار (١۰۰۰) گھوڑوں سے محبوب تر ہے۔
موت کی بیماری میں پڑھنے سے قبر کی آزمائش سے حفاظت ہو گی۔
صبح، شام تین (٣) مرتبہ سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھنے سے ہر چیز سے کفایت حاصل ہو گی۔

احادیث

سو سال کے گناہ معاف 

حضرت ابن عباس رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو شخص چار (٤) رکعتوں میں دو سو (۲۰۰) بار، ہر رکعت میں پچاس (٥۰) بار سورہ اخلاص پڑھے گا تو اللّٰه تعالٰی اس کے سو (١۰۰) سال یعنی پچاس (٥۰) اگلے اور پچاس (٥۰) پچھلے سال کے گناہ بخش دے گا۔

(درِ منشور، جلد ٦)

اگر آپ اپنے تمام عمر کے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں تو آپ یہ نفل نماز پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ انشاء اللّٰه آپ کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔

گناہوں کی بخشش کے لئے نفل نماز پڑھنے کا طریقہ
یہ نماز آپ کسی بھی دن اور کسی بھی بہتر وقت پڑھ سکتے ہیں۔
وضو کی حالت میں پڑھیں۔
چار (٤) رکعت نماز کی نیت کریں۔
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پچاس (٥۰) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
اس طرح کل چار (٤) رکعت میں آپ دو سو (۲۰۰) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں گے۔
سلام پھیرنے کے بعد اپنے گناہوں کی معافی اللّٰه تعالٰی سے نہایت عاجزی کے ساتھ مانگیں۔
انشاء اللّٰه آپ کے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف ہو جائیں گے۔

اللّٰه تعالٰی کی رضا و خوشنودی

Quranic Surah And Benefitsجو شخص فجر کی نماز کے بعد بارہ (١۲) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گا تو اس کا ثواب پورے قرآن کے مثل ہو گا۔ 

حضرت کعب بن احبار رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو رات اور دن میں دس (١۰) بار قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد  اور آیت الکرسی پڑھنے کی پابندی کرے گا وہ اللّٰه تعالٰی کی سب سے بڑی خوشنودی حاصل کر لے گا اور وہ انبیاء کے ساتھ ہو گا اور شیطان سے محفوظ ہو گا

(درِ منشور)

اگر آپ اللّٰه تعالٰی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس حدیث شریف کو ضرور اپنائیں۔ روزانہ صبح اور رات کے وقت دس (١۰) مرتبہ سورہ اخلاص اور دس (١۰) مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔ اور اسے اپنے معمول کا حصہ بنا لیں۔ انشاء اللّٰه، اللّٰه تعالٰی کی سب سے بڑی خوشنودی حاصل ہو گی۔ اور انبیاء کے ساتھ اعلیٰ مقام نصیب ہو گا۔ اور شیطان کے شر سے حفاظت بھی ہو گی۔

جنّت میں داخلہ 

حضرت انس رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جو رات میں بستر پر سونے کا ارادہ کرے وہ اپنی داہنی کروٹ پر سوئے۔ پھر قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد سو (١۰۰) بار پڑھے۔ جب قیامت کا دن ہو گا اس سے رب تبارک و تعالیٰ فرمائے گا، اے میرے بندے! اپنی داہنی جانب سے جنّت میں داخل ہو جاؤ۔

(درِ منشور)

اگر آپ جنّت میں جانے کے خواہشمند ہیں تو روزانہ رات کو سوتے وقت سورہ اخلاص پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ پڑھنا ایسے ہے کہ رات کو بستر پر لیٹ کر دائیں جانب کروٹ لیں۔ اور سو (١۰۰) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ اس کے پڑھنے سے انشاء اللّٰه، جنّت میں داخلہ نصیب ہو گا۔

گھر میں خیر و برکت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

ِجو اپنے گھر پر پہنچتے وقت اَلحَمدُ لِلّٰهِ اور قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھتا ہے، اللّٰه اس سے محتاجی دور فرما دیتا ہے اور اس گھر کی خیر و برکت بڑھ جاتی ہے یہاں تک کہ اس کا فیض پڑوسیوں کو بھی پہنچے گا۔

(درِ منشور )

جب بھی گھر داخل ہوں تو ایک (١) مرتبہ اَلحَمدُ لِلّٰهِ اور ایک (١) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ اس کی برکت سے اللّٰه تعالٰی محتاجی سے پناہ دے گا۔ اور آپ کے گھر میں اتنی خیر و برکت ہو گی کہ پڑوسیوں کو بھی اس برکت سے فائدہ نصیب ہو گا۔

غُربت و افلاس کا خاتمہ 

حضرت جریر رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھتا ہے تو یہ سورہ اس گھر والوں اور پڑوسیوں کی غُربت و افلاس کو دور کر دیتی ہے۔

(کنزل المال)

گھر میں داخل ہوتے وقت سورہ اخلاص کم از کم ایک (١) مرتبہ لازماً پڑھ لیا کریں۔ اس سورہ کی برکت سے آپ کے گھر میں کبھی فاقہ نہ ہو گا۔ یہاں تک کہ آپ کے پڑوسیوں کی غُربت و افلاس کو بھی اس سورہ کی برکت دور کر دے گی۔

پچاس سال کے گناہوں کی بخشش

 حضرت انس رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو مسلمان خواہ وہ غلام کیوں نہ ہو اگر دن یا رات میں سو (١۰۰) بار قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھے تو اللّٰه تعالٰی اس کے پچاس (٥۰) سال کے گناہ ضرور بخش دے گا۔

(کنز العمال)

روزانہ چاہے دن میں یا رات میں سورہ اخلاص سو ١۰۰ بار پڑھیں۔ وضو کی حالت میں پڑھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ انشاء اللّٰه پچاس ٥۰ سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔

پندرہ سو ١٥۰۰ نیکیاں اور پچاس ٥۰ سال کے گناہوں کی بخشش

حضرت انس رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو شخص روزانہ دو سو (۲۰۰) مرتبہ قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھے گا اس کے لئے اللّٰه تعالٰی پندرہ سو (١٥۰۰) نیکیاں لکھے گا اور اس کے پچاس (٥۰) سال کے گناہ بخش دے گا۔ بشرطیکہ اس پر قرض نہ ہو تو معاف نہ ہو گا۔

(ترمذی شریف)

روزانہ دو سو (۲۰۰) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے سے بہت ثواب ملتا ہے۔ معمول کے ساتھ پڑھنے والے کو اللّٰه تعالٰی پندرہ سو (١٥۰۰) نیکیاں عطا کرے گا۔ اور پچاس (٥۰) سال کے گناہ بھی بخش دے گا۔ بس شرط یہ ہے کہ وہ انسان قرض دار نہ ہو۔ کیونکہ اگر اس کے سر پر قرضے کا بوجھ ہو گا، تو وہ معاف نہیں ہو گا۔

اللّٰه تعالٰی کی رحمت

حضرت ابنِ عمر رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو شخص عرفہ (نویں ذوالجہ) کی شام کو ایک ہزار (١۰۰۰) بار  قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھے گا اور جو مانگے گا اللّٰه تعالیٰ اس پر مرحمت فرمائے گا۔

(کنز العمال)

نو (۹) ذوالحجہ یعنی عرفہ کی شام کو ایک ہزار (١۰۰۰) بار  سورہ اخلاص پڑھیں۔ پھر خشوع و خضوع سے اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه، اللّٰه تعالٰی خاص نظرِ کرم فرمائے گا۔

اللّٰه کی راہ میں ایک ہزار گھوڑوں سے محبوب تر

حضرت انس رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو شخص ایک ہزار (١۰۰۰) مرتبہ  قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھے گا تو یہ اللّٰه تعالٰی کے نزدیک اللّٰه کے راستے میں لگام لگائے گئے اور زین کسے ہوئے ایک ہزار گھوڑوں سے محبوب تر ہے۔

(درِ منشور)

اگر کسی بھی مناسب وقت اچھے طریقے سے وضو بنا کر خلوصِ دل سے ایک ہزار (١۰۰۰) مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جائے تو اللّٰه تعالٰی کے نزدیک یہ بہت ہی افضل عبادت ہے۔ یہ عبادت اللّٰه تعالٰی کو اللّٰه کے راستے میں پیش کیے جانے والے ایک ہزار (١۰۰۰) گھوڑوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

قبر کی آزمائش سے حفاظت

حضرت عبد اللّٰه بن شخیّر رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔

جو اپنی موت کی بیماری میں قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد پڑھے گا وہ قبر کی آزمائش و پریشانی میں مبتلا نہ ہو گا اور عذابِ قبر سے محفوظ ہو گا اور قیامت کے دن فرشتے اپنے ہاتھوں میں اٹھائیں گے اور اسے پلِ صراط سے گزار کے جنّت تک پہنچا دیں گے۔

(طبرانی)

اگر کوئی انسان کسی ایسی موذی یعنی خطرناک بیماری میں مبتلا ہو کہ اس کے علاج کی کوئی صورت نظر نہ آ رہی ہو تو وہ لازماً سورہ اخلاص کی تلاوت کرے۔ بیماری کی حالت میں بستر پر لیٹے لیٹے ہی جتنی مرتبہ پڑھ سکتا ہے پڑھ لے۔ انشاء اللّٰه اس بابرکت سورہ کی برکت اور فضیلت سے اس انسان کی بخشش ہو جائے گی۔ قبر کا عذاب ٹل جائے گا۔ اور قیامت کے دن فرشتے اپنے ہاتھوں میں اسے اٹھا کر خود جنّت میں لے کے جائیں گے۔

ہر چیز سے کفایت 

حضرت عبد اللّٰه بن حبیب رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ان سے فرمایا۔

تم صبح، شام تین (٣) مرتبہ قُل ھُوَ اللّٰهُ اَحَد، قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَق اور قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس پڑھا کرو۔ تمہیں یہ ہر چیز سے کفایت کریں گی۔

(ترمذی-نسائی)

صبح اور شام تین، تین (٣،٣) مرتبہ سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھنے سے ہر شر سے حفاظت ہوتی ہے۔ جن و انس کے شر سے بچنے کے لئے اور اللّٰه کی پناہ میں آنے کیلئے ان سورتوں کی تلاوت کو اپنا روز کا معمول بنا لیں۔ انشاء اللّٰه کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی.